ناندیڑ: ۲۴؍ستمبر (اعتماد نیوز)ایک ٹیچر کی بیوی نے اپنے ہی شوہر کو مردہ
بتاکر اس کے جعلی کاغذات تیار کرکے اس کے پنشن کی رقم حاصل کرکے حکومت کے
ساتھ دھوکہ دہی کی ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق اُودگیر کے بور گاؤں کے رہنے
والے ٹیچر پانڈورنگ برادار نے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی
کہ اس کی بیوی جئے شری نے جعلی کاغذات کے ذریعے سے پانڈورنگ برادار کو مردہ
بتاکر اس کے پنشن کی
کارروائی ضلع پریشد ناندیڑ میں داخل کی اور گریجویٹی
اور پنشن کی رقم اُٹھاکر ہڑپ کرلی ۔ اس کام میں اُسے بھانوداس کاڑے ،
ناگناتھ کاڑے ، پردیپ ڈھگے ، جئے مالا ڈھگے ، پنڈھری ناتھ پانچاڑ ، منڈل
آفیسر برادار ، پیش کار سوامی، ڈاکٹر اشوک شندے وغیرہ نے بھی مدد کی ۔
پانڈورنگ کی شکایت پر وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مذکورہ ملزمین کے خلاف
جعلی کاغذات تیار کرنے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔